فلائی جناح کے نام سے اک نٸی ایٸر سروس کا آغاز ھونے جا رھا ھے۔ پاکستان کا لیکسن گروپ ، ایئر عربیہ نئی کم قیمت ایئر لائن شروع کرنے جا رھا ھے. پاکستان کے لکسن گروپ اور مشرق وسطیٰ کے بجٹ کیریئر ایئر عربیہ نے جمعہ کے روز  مشرکہ طور پر کہا کہ وہ پاکستان میں بہت کم قیمت پر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیا کیریئر فلائی جناح دونوں کمپنیز کے مابین مشترکہ منصوبے کے طور پر کام کرے گا۔



  ملک کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ممد ومعاون ثابت ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کا واضح مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بھی ھے۔

 وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان میں  خوشی کا اظہار کرتے ھوٸےایئر عربیہ کا خیرمقدم کیا اور نئی ایئر لائن کے قیام میں گروپ کی کامیابی کی خواہش  ظاہر کی۔

انہوں نے لکھا ، "میری حکومت پاکستان کے ترقی کرتے ہوئے سفر اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزاٸی کرنے کے لیے پرعزم ہے جو بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔" ایئر عربیہ متحدہ عرب امارات کے شارجہ اور راس الخیمہ سے کام کرتی ہے اور ابوظہبی ، مصر مراکش اور آرمینیا میں اسی طرح کے مشترکہ منصوبے پر کام کر رھی ہیں۔  اس کے حصص دبئی فنانشل مارکیٹ میں درج ہیں۔

ایئرلائن پچھلے سال کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں توسیع کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے کیونکہ کم لاگت والے کیریئرز سفر میں وبائی امراض کے بعد اضافے پر شرط لگاتے ہیں۔