بھی ھے۔ 11 جولاٸی 2016 کو اس اخبار The Nation  پاکستان کے مستند انگریزی اخباروں میں سےایک نے ایک ایسی رپورٹ شاٸع کی کہ ہر کوٸی سکتہ میں آگیا ۔۔۔۔۔۔۔آیا پاکستان غریب ملک ھے جہاں ڈھیروں لوگ ھواٸی جہازوں کے مالک ھیں۔ اگر آپ خود اس  انگلش اخبار کو پڑھنا چاھتے تو مندرجہ ذیل لنک  The Nation Newspaper Link   پر کلک کریں۔

اس اخبار میں جو تفصیلات بیان کی گٸی ھیں کہ کس کس پاکستانی کے پاس کون کونسا ھواٸی جہاز ھے اور اسکی مالیت کتنی ھے۔ اگر آپ اس کی ویڈیو دیکھنا چاہ رھے ھیں تو اس مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

ملک ریاض کے پاس دو ہوائی جہاز اور ایک ھیلی کاپٹر ھے۔جن میں ایک ہاکر 400 ، ہاکر 4000 اور ایک ہیلی کاپٹر AW139  ہے۔  ہاکر 400 میں سات سے نو مسافروں اور دو پائلٹوں کی گنجائش موجود ہے ۔ جبکہ ہاکر 4000 میں 12 مسافروں اور عملے کے دو ارکان کی زیادہ سے زیادہ گنجائش ھوتی ہے۔  AW-139 ہیلی کاپٹر ایک بڑا ھیلی کاپٹر ھے جو1 سے 2 عملے اور 15 مسافروں کی گنجائش رکھتا ھے۔


AW 39


صوبہ پنجاب کے سابق گورنر مخدوم احمد محمودپائپر میٹرکس کے مالک ہیں۔  PA-46  جو فلوریڈا سے  ویرو بیچ کے پائپر ایئر کرافٹ کا تیار کردہ  ھے۔  یہ طیارہ صرف ایک انجن سے چلتا ہے اور اس میں ایک پائلٹ اور پانچ مسافروں کی گنجاٸش ھے۔ اس کے علاوہ عملے کےلیٸے ایک فرد کی بھی گنجائش ھوتی ہے۔  یہ طیارہ  بنیادی طور پر شہری صارفین کو فروخت کیا جاتا ہے۔ 

  ھے۔ The Lancair IV دوسرا طیارہ جس کی ملکیت مخدوم کی ہے 
 جس میں ایک عملہ سمیت چار نشستوں کی گنجاٸش ھوتی ھے۔

میاں محمد منشا کے پاس تین طیارے ھیں۔
G200 Gulf Stream 
G150 Gulf Stream
Beech 200 Super King Air


G-200 Gulf Stream
گلف اسٹریم G200 ، جسے پہلے  IAI Galaxy  کے نام سے جانا جاتا تھا۔
یہ ایک جڑواں انجن والا بزنس جیٹ ہے۔  یہ اصل میں اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (IAI) نے ڈیزائن کیا تھا۔
   گلف اسٹریم200 میں 18 افراد سفر کر سکتےھیں۔ ٰاس کی سپیڈ نو سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ ھوتی ھے۔

G-200 Gulf Stream


 G-150-Gulf Stream
 
آئی اے آئی لمیٹڈ (اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز) کا ھی تیار کردہ ایک اور طیارہ جو  میاں محمد منشا ٕٕٕ کی ملکیت میں ھے۔ 2005 میں گلف اسٹریم جی 150 میڈیم جیٹ کی بنانےکی تیاری شروع کی تھی۔ اور آج بھی کمپنی یہ ماڈل بنا رھی ہے۔ طول و عرض اسے 7 مسافروں کے لیے آرام دہ اور پرسکون بناتی ہے ، زیادہ سے زیادہ کنفگریشن سیٹنگ آٹھ مسافر سفر کر سکتےھیں۔  گلف اسٹریم G150 کی زیادہ سے زیادہ رفتار 880 کلو میٹر فی گھنٹہ ھے۔
G-150 Gulf Stream


 ان کے پاس تیسرے طیارے کا نام بیچ 200 سپر کنگ ایئر ھے۔ جوکہ ایک محفوظ اور پرتعیش طیارہ ھے۔یہ طیارہ دس سے بارہ افراد کو لے کر سفر کر سکتا ھے۔


Beechcraft Super King Air 200 Internal View

پی ٹی آٸی کے لیڈر جہانگیر ترین بھی ایک طیارے کے مالک ھیں۔ اس کا نام ھے۔
          Beechcraft Super King Air 200


Beech Craft Super King Aiir 200

    یاد رھے کہ یہی ماڈل میں محمد منشا کے طیاروں میں بھی موجود ھے جسکا پہلے ذکر ھوچکاھے۔ یہ طیارہ بنیادی طور پر حکومتوں کے استعمال کے لیٸے تیار کیا گیا تھا۔  ، فوجی اور تجارتی صارفین بھی اس ماڈل کو پسند کرتے ھیں۔ خصوصی مشن آپریشنز جیسا کہ فضائی سروے ، ایئر ایمبولینس ، فلائٹ انسپکشن اور نگرانی کے لیے خاص طور پر یہ ماڈل استعمال کیا جاتا ھے۔

Citation CJ3


 B-550  اور G-150  ، CJ 3 چودھری منیر  بھی تین ہوائی جہازوں کے مالک ہیں ۔جن میں سیسنا کیٹیشن
 شامل ہیں۔  سیسنا بی -550 کے بیٹھنے کی گنجائش 8 مسافر اور عملے کے دو ارکان ہیں 
سی جے 3  عام طور پر چھ مسافروں کی گنجاٸش رکھتا ھے۔ جبکہ G-150 کی تفصیل پہلے بتاٸی جاچکی ھے۔
فاطمہ فرٹیلاٸزرذ (کھاد بنانے والے) بھی  ایک طیارہ چیلنجر ڈبلیو 604 کے مالک ھیں۔ جس میں 19 مسافروں
 اور دو عملے کے پائلٹ اور شریک پائلٹ کے بیٹھنے کی اچھی گنجائش ہے۔  

Hawker 400

زیڈ اقبال ہاکر 400 کے مالک ہیں۔ہاکر 400 (جسے بیچ جیٹ 400 بھی کہا جاتا ہے)۔یہ ایک ہلکا بزنس جیٹ ہے۔ یہ جیٹ ابتدائی طور پر مٹسوبشی کی طرف سے ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا تھا ، اسے بیچ ایئر کرافٹ کمپنی نے مزید تیار اور اپ ڈیٹ کیا ۔ جو اب ٹیکسٹران ایوی ایشن کا حصہ ہے۔ اسے دو پاٸلٹ اڑا سکتے ھیں۔ اس میں 9 مسافروں کی گنجاٸش ھوتی ھے۔ اسکی سپیڈ 866 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ھوتی ھے۔