کابل میں  پنج شیر کی فتح کا جشن منانے والوں کی فائرنگ سے کم از کم 17 افراد ہلاک


 

 

صوبہ پنجشیر کی قیادت نے تردید کر دی اور کہا کہ پنجشیر پر طالبان کبھی قابض نہ ہو پا ئیں  گے۔ ایک نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جمعہ کو کابل میں "ہوائی فائرنگ" میں 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت جلال آباد کے ایک ایریا ہسپتال کے ترجمان گل زادہ سنگر نے میڈیا کو  بتایا کہ دارالحکومت کے مشرق میں صوبہ ننگرہار میں جشن منانے والی فائرنگ سے کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے تنبیہہ کی "آئندہ ایسا نہ کیا جائے۔ ہوائی فائرنگ معصوموں کی جان تلفی کا باعث بنتی ھے"۔  مجاہد نے ٹویٹر پر  اپنےایک پیغام میں کہا      "ہوا میں گولی چلانے سے گریز کریں اور اس کے بجائے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔"  "گولیاں شہریوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ، اس لیے بلا ضرورت گولی نہ   چلائی   جائے۔